قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عرب رماضین کے مقام پر دیوار فاصل کے قریب ایک زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایک مقامی سماجی کارکن کساب شعور نے کہا کہ قابض دشمن نے سات دن کے اندر اندر زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ عرب رماضین قلقیلیہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شامل ہے۔
اس علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور مساجد کو شہید کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔