جمعہ کے روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فوجی مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’وائی نیٹ‘کے مطابق افسر کی جان بچانے کی کوششوں کے دوران حیفا کے رمبام اسپتال میں موت ہو گئی۔
یہ افسر الیمام اسپیشل یونٹ کے ان ارکان میں سے ایک ہے جس نے جنین پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں واقع الھدف محلے میں محمود الدبعی کا محاصرہ کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
عبرانی چینل سیون نے اطلاع دی تھی کہ اسپیشل یونٹ کا ایک اسرائیلی افسر جھڑپوں میں "شدید” زخمی ہوا ہے جو کہ جنین کیمپ میں ایک مطلوب مزاحمتی جنگجو کے گھر کے محاصرے کے دوران ہوئی تھی۔
اس تناظر میں "اسلامی جہاد” تحریک کے عسکری ونگ "القدس بریگیڈز” نے جمعے کے روز کہا کہ اس نے قابض فوج کی ایک پارٹی پر گھات لگا کرحملہ کیا جس میں ایک صہیونی فوجی جھنم واصل ہوگیا۔
"القدس بریگیڈز” کی طرف سے جاری کردہ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ "قابض فوج القدس میں جنین بریگیڈ کے جنگجوؤں میں سے ایک مجاہد محمود الدبعی کو گرفتار کرنے کے مقصد سے کیمپ میں گھس گئیں۔