چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ سپرد خاک، جنازے میں عوام کاجم غفیر

ہفتہ 14-مئی-2022

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کو کل جمعہ کی شام بیت المقدس میں صہیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اکاون سالہ شیرین ابو عاقلہ کواسرائیلی فوج نے بدھ کے روز جنین میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ابو عاقلہ کے قتل پر عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا۔

کل جمعہ کو شیریں ابوعاقلہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہرطبقہ فکر کے ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس نے شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

شیرین ابو عاقلہ کے جنازے میں شریک شہریوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں اٹھائے بینروں اور پلے کارڈز پر اسرائیل کے خلاف نعرے تحریر کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی