چهارشنبه 30/آوریل/2025

14 یورپی ممالک کا فلسطین میں یہودی آباد کاری بند کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 14-مئی-2022

کل جمعہ کو 14 یورپی ممالک کی وزرات خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اپنے فیصلہ واپس لے۔

بیان میں یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں تقریباً 4000 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے نام نہاد "اسرائیلی سول انتظامیہ‘‘  کے منصوبے کے فیصلے پر اپنی "گہری تشویش” کا اظہار کیا۔

بیان جسے بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کیا تھا پر فرانس، بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سویڈن نے دستخط کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے، کیونکہ یہ نئے ہاؤسنگ یونٹس دو ریاستی حل کی راہ میں ایک اضافی رکاوٹ بنیں گے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی