پنج شنبه 01/می/2025

آباد کاروں نے مشرقی الخلیل میں فلسطینی خاندان کے مکان پر قبضہ کرلیا

ہفتہ 14-مئی-2022

کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی خاندان کے ایک مکان پر قبضہ کرلیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن عارف جابر  نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے وادی الحصین کی کریات اربع یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہری کے مکان پرقبضہ کرلیا۔

خیال رہے کہ یہ تین منزلہ مکان کئی سال پرانا ہے اور اس کا رقبہ 1200 مربع میٹر ہے یہ مکان ولید الجعبری کی ملکیت ہے۔

جابرنے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں فلسطینیوں کی املاک پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی