جمعه 09/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں پر تشدد جھڑپیں

جمعرات 12-مئی-2022

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر جمعرات کی صبح دھاوا بول دیا جس سے پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
قدیمی شہر اور مسجدِ اقصیٰ کی جنوبی دیوار سے متصل سلوان قصبے میں بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں ہوئیں۔
اسی طرح کی جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں پھوٹ پڑیں، جب اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں کی شدید فائرنگ کی۔
 اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے رمّانہ اور قباطیہ قصبوں میں دو نوجوانوں کو ان کے آبائی گھروں سے گرفتار کیا۔
ایک نوجوان کو الخلیل سے حراست میں لیا گیا جب کہ دو دیگر کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔
فلسطینی نوجوانوں نے بیت لحم کے تقوہ قصبے میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
مسجدِ اقصیٰ کے داخلی دروازے پر اسرائیلی پولیس فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں  اسرائیلی فورسز نے بیت حنینا قصبے میں صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرنے والے احتجاجی جلوس کو کچل دیا۔
جھڑپوں کے دوران طبی عملے کےایک کارکن سمیت کم از کم 5 نوجوان زخمی ہوئے جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی