چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیل کو القدس اور الاقصیٰ پر ملکیت کا کوئی حق نہیں

پیر 9-مئی-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو القدس اور مسجد اقصیٰ پر’خود مختاری‘ حاصل ہے۔

الرشق نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ہماری قوم کے القدس کے حق اور اردن کی ہاشمی مملکت کی سرپرستی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کھلے عام حرم قدسی کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں سے انحراف کررہا ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور نہ صہیونی ریاست القدس اور الاقصیٰ پر ملکیت کا دعویٰ کرسکتی ہے۔ یہ سب اسرائیلی ریاست کے کبھی نہ پورے ہونے والے خواب اور مایوس کن دعوے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر فلسطین کے کسی حصے پر اسرائیل کو خود مختاری حاصل نہیں۔ فلسطینی قوم اپنی تاریخی سرزمین کا دفاع کرے گی اور ایک ایک چپے کو دشمن کے قبضے سے آزادی دلانے کی جدو جہد جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی