جمعه 15/نوامبر/2024

بزرگ فلسطینی خاتون اسرائیلی زندانوں سے19 ماہ بعد رہا

پیر 9-مئی-2022

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ایک بزرگ فلسطینی خاتون  60 سالہ ختام السعافین حراست کے مسلسل انیس ماہ کے رہا ہوگئی ہیں۔

قابض فوج نے السعافین کو دو نومبر2020ء کو رام اللہ کے نواحی علاقے بیتونیا میں ان کے گھر پرچھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا اور گرفتاری کے بعد انہیں انتظامی قید میں منتقل کردیا تھا۔ ان کی انتظامی حراست میں باربار توسیع کی گئی اور انیس ماہ تک انہیں قید میں رکھا گیا۔

السعافین فلسطینی خواتین کی جنرل یونین کے جنرل سیکرٹریٹ کی رکن اور فلسطینی خواتین کمیٹیوں کی یونین کی صدر ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں اس وقت 31 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے شروق البدن اور بشری الطویل کو انتظامی قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی