جمعه 15/نوامبر/2024

العراقیب گاؤں 201 ویں بار مسمار

پیر 9-مئی-2022

اسرائیلی قابض فوج نے آج  صحرائے نقب کے جنوبی  علاقے میں فلسطینی بدوی گاؤں العراقیب کو 201 ویں مرتبہ مسمار کر دیا۔

اس گاؤں کو رواں سال اب پانچویں بار منہدم کیا گیا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران یہ گاؤں 14 مرتبہ تباہ کیا گیا۔

العراقیب میں لکڑی اور پلاسٹک سے بنائے گئے گھروں میں 22 فلسطینی خاندان آباد ہیں۔

گاؤں کو پہلی بار 2010 میں تباہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ہر انہدام کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جاتا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ جگہ "سرکاری زمین” ہے۔

اسرائیلی حکام زمینوں پر قبضہ کرنے اور اس کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صحرائے نقب کے علاقے میں درجنوں دیگر دیہاتوں اور بدوی برادریوں کو اسی طرح کےخطرات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی