مسجد اقصیٰ کے مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نےکہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ میں موجود افراد اس میں ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں الشیخ صبری نے کہا کہ قابض حکام مسجد اقصیٰ کے صحن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض ریاست اپنے طرز عمل اور مکروہ ہتھکنڈوں میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ اپنی ناکامی کے بعد اس نے آباد کاروں کو کنٹرول کیا،دراندازی کے راستوں کو تبدیل اور چھوٹا کردیا، جب کہ رمضان کے مقدس مہینے میں فلیگ مارچ مارچ دیگر منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔
شیخ صبری نے مسجد اقصیٰ میں مردو خواتین مرابطین کو سلام پیش کرتے ہوئے مسجد میں موجود رہنے اور قبلہ اول کی حفاظت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم المرابطین سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قابض دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے۔