جمعه 15/نوامبر/2024

یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی لڑ رہے ہیں: روسی وزارت خارجہ

جمعہ 6-مئی-2022

روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نےدعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیلی کرائے کے فوجی” یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ اسے ماسکو "نازی” کے طور پر بیان کرتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے حال ہی میں نازی رہ نما ایڈولف ہٹلر کی اصلیت کے بارے میں بیان میں کہا تھا کہ ہٹلر بھی ’یہودی‘ تھے۔

بدھ کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ’ماریا زاخارووا‘ نے کہا کہ وہ کچھ ایسا انکشاف کریں گی جو شاید اسرائیلی سیاست دان سننا نہیں چاہتے لیکن ان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی ازوف کے جنگجوؤں کےشانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

گذشتہ اتوار کو روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ہٹلر کے بارے میں ایک متنازع بیان جاری کیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے "ناقابل معافی ، ہتک آمیز اور "خوفناک تاریخی غلطی” قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی