چهارشنبه 26/مارس/2025

تاریخ میں یہودیوں و نازیوں کے درمیان تعاون کی المناک مثالیں موجود ہیں

بدھ 4-مئی-2022

منگل کوروسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "تاریخ  میں یہودیوں اور نازیوں کے درمیان تعاون کی المناک مثالیں موجود ہیں۔”

روسی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں اشارہ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے بیانات "تاریخ کے خلاف ہیں، اور کیف میں نو نازی حکومت کی حمایت کرنے کے لیے موجودہ اسرائیلی حکومت کے انداز کو واضح کرتے ہیں۔”

اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "یہودیوں نے ہولوکاسٹ کے دوران خود کو تباہ نہیں کیا اور یہودیوں پر یہود دشمنی کا الزام لگانا یہودیوں کے خلاف نسل پرستی کی بدترین شکل ہے۔”

پیر کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے روسی سفیر کے یہودیوں اور نازیوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں بیان پر سخت احتجاج کیا۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ لاوروف نے اتوار کے روز ایک اطالوی ٹیلی ویژن سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ "حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ایک یہودی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے ملک میں نازی عناصر نہیں ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز میں کہا تھا کہ ماسکو ’نو نازیوں‘ سے لڑ رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی