پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 4 فلسطینی گرفتار

بدھ 4-مئی-2022

قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران سمیت چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں مختلف دیہات اور قصبوں میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤٌن مہم جاری رکھی۔ تلاشی کے دوران یامون کے مقام سےسابق اسیر سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج جنین میں تلاشی کے دوران سابق اسیر ماھر خمایسہ منیر خمایسہ اور راید صلاح ابوحسن کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا۔

نابلس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران سابق اسیر عبدالرحمان ولید داؤد صالح کو  گرفتار کیا۔

گرفتار کیے گئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکزمنتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی