جمعه 15/نوامبر/2024

دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائی

پیر 2-مئی-2022

فلسطین میں  آج پیر کے روز عید الفطر پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اہلیاں فلسطین اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے اس دینی فریضے کو پورے جوش و جذبے سے منایا اور اور اسرائیلی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قبلہ اول میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا۔

محتاط اندازے کے مطابق دو لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے مسجد اقصی میں نماز عید الفطر کی ادائی کی۔  مسجد اقصیٰ نمازیوں کی عید کی تکبیروں سے گونج اٹھا۔ القدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں سے  آنے والے زائرین سے  مسجد اقصی بھر گئی۔ مسجد اقصیٰ پہنچنے اور عید کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں میں خوشی اور مسرت کا ماحول تھا۔

رضاکاروں نے عید الفطر کے موقع پر قبۃ الصخرۃ میں بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔ نمازیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ رمضان میں اور رمضان کے بعد بھی الاقصیٰ کے وفادار رہیں گے اور عہد پر ثابت قدم رہیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی