قابض اسرائیلی حکام نے تاریخی مسجد ابراہیمی کو آج یہودی آباد کاروں کے لیے بند کر دی ہے۔
عبرانی اخبار’معاریف‘ کے مطابق ماہ صیام کے چوتھے اور آخری جمعہ کے روزیہودی آباد کاروں کومسجد ابراہیمی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کے لیے مسجد اقصیٰ کو سیل کرنے کا مقصد فلسطینیوں کو نماز کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مسجد ابراہیمی یہودیوں کے لیے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق چار بجے کھول دی جائے گی۔