جمعرات کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے پیس ناؤ ایسوسی ایشن اور الخلیل میونسپلٹی کی جانب سے پرانے الخلیل کے علاقے میں 31 سیٹلمنٹ ہاؤسنگ یونٹس سمیت دو عمارتوں کی تعمیر کو روکنے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کر دیا۔
عبرانی ویب سائٹ وائی نیٹ نے کہا ہے کہ یہ قدم آباد کاروں کے لیے ایک بہت اہم کامیابی ہے کیونکہ یہ الخلیل کے نام نہاد "حزقیا” سیٹلمنٹ کمپلیکس میں تعمیر کی جائیں گی۔
یہ منصوبہ کئی سال پہلے نافذ ہونا شروع ہوا۔ اس سے پہلے کہ اسے عارضی طور پر منجمد کر دیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس حوالے سے جمع کرائی گئی پٹیشن مسترد کردی۔ جس کا مطلب ہے کہ یہودی آباد کاروں کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس میں الخلیل میں ہول سیل مارکیٹ سمیت 60 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔