لندن میں قائم بین الاقوامی تنظیموں نےبدھ کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کے ہاتھوں صحافیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کےسنگین الزامات میں مقدمہ چلانے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے لائے گئے مقدمات میں قابض اسرائیل پرجنگی جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں کام کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور میڈیا کارکنوں کے قتل کی تحقیقات میں ناکامی کی افسوسناک ہے۔ عالمی فوج داری عدالت کواس کی جامع اور شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی۔
بین الاقوامی تنظیموں، جن میں صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن، فلسطینی صحافیوں کی سنڈیکیٹ اور فلسطینیوں کے انصاف کے لیے بین الاقوامی مرکز شامل ہیں، نے "بینڈ مین” اور "ڈفی اسٹریٹ” کے قانونی اداروں کے وکلاء کے ساتھ مل کر اس بات کی تصدیق کی کہ شکایت اپریل کے اوائل میں درج کرائی گئی تھی۔
اس کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسے سرکاری طور پر 25 اپریل کو شکایت موصول ہوئی تھی۔