جمعه 15/نوامبر/2024

شام: دمشق کے اطراف اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک

جمعرات 28-اپریل-2022

شام کی وزارت دفاع نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے اطراف ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 4 شامی فوجی اہل کار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق شامی فضائی دفاع نظام نے آج بدھ کی صبح دارالحکومت دمشق کے نزدیک اسرائیلی میزائل حملے کو روکا۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی دارالحکومت میں عینی شاہدین نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

 

شام میں 2011ء سے خون ریز تنازع دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اب تک تقریبا پانچ لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا اور لاکھوں شامی اندرون اور بیرون ملک جبری ہجرت پر مجبور ہو گئے۔

گذشتہ برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ ایرانی فورسز اور لبنانی حزب اللہ کے اہداف بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی