جمعه 15/نوامبر/2024

ماہ صیام کی 27 ویں شب پر اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد

جمعرات 28-اپریل-2022

اردن کے زیرانتظام محکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی 27 ویں شب پراڑھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔

بیت المقدس، اندرون فلسطین اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینی نمازی بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

اندرون فلسطین سے 150 بسوں پرقافلہ سیکڑوں نمازیوں کو لے کرقبلہ اول پہنچا۔ زیادہ تر فلسطینی الناصرہ، طمرہ، ام الفحم، النقب اور دوسرے شہروں سےآئے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی بیت المقدس میں قلندیہ کے مقام پرجگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے چوکیوں پر رش لگ گیا اور فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیت لحم سے القدس میں داخل ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو روک دیا جس کے باعث وہ ماہ صیام کی ستائیسویں شب پر قبلہ اول پہنچنے میں ناکام رہے۔

الخلیل سے آئے ایاد ناصر الدین نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ بیت لحم کی چوکیوں پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کو روکا گیا تھا۔خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کئی نمازی شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

مشکلات کے باوجود قبلہ اول میں داخل ہونے پر اس نے خوشی کا اظہار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی