اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کرونا وائرس کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12مریض ہلاک جب کہ 3759 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد اموات کی تعداد 10670 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہلاک ہوئے جب کہ معمول کے مطابق کرونا کے نئے کیسز کی تفصیلات جمع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔