آج صبح اریحا کے جنوب میں واقع عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج (IOF) کے خصوصی دستوں نے ایک ‘خفیہ کارروائی’ میں کیمپ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں نہتے نوجوانوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔
ایک نوجوان کو سر میں گولی لگی جبکہ دو نوجوانوں کے پاؤں میں گولیاں ماری گئیں۔ نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ 20 سالہ احمد عویدات سر کی چوٹ کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔
گذشتہ چند دنوں میں الخلیل، بیت المقدس اور غزہ سے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بیت المقدس کے جنوب مغرب میں فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کو مسمار کیا جا رہا ہے۔