شنبه 10/می/2025

مسجد اقصی میں داخلے پر مزید پابندیاں

منگل 26-اپریل-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی (IOA) نے 27 رمضان المبارک کوممکنہ لیلۃ القدر کے موقع پر آئندہ بدھ تک اہل فلسطین کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق 40 سال سے کم عمر مَردوں کو مسجد میں داخل ہونے یا وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم 40 سے 50 سال کی عمر کے مرد پیشگی اجازت سے مسجد میں داخل ہو سکیں گے۔
50 سال سے زائد عمر کے مَردوں، ہر عمر کی خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر کوئی پابندی نہیں۔
رمضان المبارک کے آغاز سے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ داخلے پر سخت پابندیاں عائد ہیں، دوسری جانب یہودی آباد کاروں کو پولیس کی حفاظت میں داخلے کی کھلی اجازت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی