لاطینی امریکا میں فلسطینی فیڈریشن ’اوبال‘ نے فلسطینی مسیحی برادری کے ان کے مذہبی مراکز اور عبادت گاہوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے اسرائیلی ریاست کے مکروہ ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عیسائی عبادت گذاروں کے مذہبی مقامات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنا ان کے مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔
لاطینی امریکا کی عیسائی برادری کی طرف سے ایسٹر کے تہوار پرفلسطینی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ بیت المقدس اور فلسطینی مسیحی برادری اسرائیلی مافیا اور ریاستی جرائم کے خلاف ثابت قدم ہیں۔