بدھ کی شام قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے سے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 28 سالہ نادین السعو کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔
نادین السعو کی والدہ نے بتایا کہ قابض فوج نے اس پر،ان کی بیٹی پراور القدس میں سماجی کارکن محمد ابو الحمص پر حملہ کیا اور ان پر زہرلی گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے بعد ان کی بیٹی کو گرفتار کرکے مسکوبیہ نامی بدنام زمانہ حراستی مرکزمنتقل کردیا گیا۔
یہ گرفتاری شیخ جراح کے لوگوں کی طرف سے سالم خاندان کے گھر کے باہر منعقدہ افطارپارٹی کےدوران عمل میں لائی گئی۔
اسی تناظر میں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر مقامی فلسطینیوں پر حملہ کیا۔