چهارشنبه 30/آوریل/2025

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ھنیہ سے رابطہ، مزاحمتی جدوجہد کو سراہا

پیر 18-اپریل-2022

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اتوار کی شام ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر برائے خارجہ تعلقات علی اکبر ولایتی کا فون آیا۔

فون کال میں جناب ولایتی نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا: "ہم آپ کی مسلسل مزاحمت اور کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ نے مسلم دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔”

سینئر ایرانی سفارت کار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایرانی مؤقف پر مبنی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی قومی جدوجہد کو سراہا گیا ہے۔

جناب ہنیہ نے فلسطینی عوام، مقصد اور مزاحمت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

"ایران فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریک میں ایک مثالی دوست کا سا کردار ادا کرتا ہے۔” جناب ہنیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے۔

حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے ولایتی کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی