جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا ریاستی جبر، فلسطینی خاندان سے زبرستی مکان مسمار کرادیا

اتوار 17-اپریل-2022

قابض اسرائیلی حکام نے کل ہفتے کے روز شمالی بیت المقدس میں وادی الجوز کے مقام ایک فلسطینی خاندان سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرادیا۔

مقامی فلسطینی شہری علا الصندوقہ نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اپنا مکان اپنے ہاتھوں مسمار نہ کیا تو مجھے مکان مسماری کے لیے ایک 1500 شیقل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس نے بتایا  کہ اسرائیلی بلدیہ نے سنہ 2016ء میں اسے مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے مکان کی مسماری روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی بھی کی مگر صہیونی ریاستی ادارےاور عدالتیں سب ریاستی جبر پر قائم ہیں۔ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے چچازاد اور محلے کے سات دیگر خاندانوں کو بھی مکانات مسماری کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسمار کیے گئے مکان میں چار افراد پر مشتمل خاندان رہائش پذیر تھا۔ وہ گذشتہ آٹھ سال سے مکان کو بچانے کے لیے قانونی جنگ لڑرہے تھے۔ ان کے پاس مکان کے تمام قانونی کاغذات اور دستاویزات موجود تھیں۔ اس کے باوجود قابض رحکام نے ریاستی جبر کامظاہرہ کرتے ہوئے مکان مسمار کر ادیا۔

مختصر لنک:

کاپی