وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
Condemnable raid on Al-Aqsa Mosque & escalation of violence by Israel in gross violation of HR & humanitarian laws. We stand in solidarity with the Palestinians. Time for international community to protect innocent Palestinian lives and uphold international law & UN Charter.
Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 16 2022
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔