مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے جمعرات کی شام کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے تین شدت پسند یہودیوں کو مسجد پر حملہ کرنے سے روکا اور انہیں حرم قدسی سے نکال دیا۔
"القدس اوقاف” نے ایک بیان میں کہا ہے شدت پسندوں نے نماز عصر کے وقت باب المجلس سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔
قدس پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں عشا اور نماز تراویح میں زبردست حاضری دیکھنے میں آئی۔