فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی پادری بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کمیٹی کے رکن عمانویل مسلم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کی چابیاں صہیونیوں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمانویل مسلم نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب 14 رمضان المبارک کو یہودی انتہا پسند ایسٹر کی قربانی لانے اور قربانی کا جانور لانے پر خطیر رقم کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
انتہا پسند صہیونی گروپوں نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک اشتہار شائع کیا جس میں آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں "پاس اوور کی قربانی” پیش کرنے کے لیے انفرادی طور پر پہل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور جو لوگ ایسا کر سکتے ہیں انہیں مالی انعام دینے کا وعدہ کیا۔
عمانویل مسلم نے کہاکہ ہم سب عزت دار، مضبوط، اپنے سروں کو الاقصیٰ اورالقیامہ چرچ کی خاطر اونچا کر کے مریں گے اور ہم الاقصیٰ اور قیامہ کی چابیاں صہیونیوں کے حوالے نہیں کریں گے۔