پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے 1500 سیکیورٹی اہلکاروں کی بھرتی کی مذمت

بدھ 13-اپریل-2022

فلسطینی اتحاد برائے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق "عدالہ” نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی وزراء کونسل کی جانب سے سیکیورٹی سروسز کے 1500 ارکان کی تقرری کی منظوری کی مذمت کی۔

عدالہ نے منگل کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ "تعیناتی ایسے وقت ہوئی ہیں جب ملک میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بلند قیمتوں کی لہر کو مسترد کرنے کے لیے عوام کی طرف سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے فلسطینی اتھارٹی عوام پر تشدد کررہی ہے۔ دوری طرف رام اللہ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے مالیاتی بحران کا سامنا ہے اور اس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک فی صد کمی کا اعلان کیا ہے۔

عدالہ نےکہا کہ  سیکیورٹی سروسز کے ادارے میں مزید اہلکاروں کی بھرتی  سے فلسطینی اتھارٹی  کی پالیسیوں اور دعووں میں نمایاں تضاد دکھائی دے رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی