قابض اسرائیلی عدالت نے گذشتہ برس جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی اسیران کے خلاف جاری ٹرائل کا 22 اپریل کو فیصلہ سنانے کا عندیہ دیا ہے۔
اسرائیلی پراسیکیوشن نے چھ فلسطینیوں یعقوب قادری، ایھم کممجی، محمود العارضہ،مناضل انفیعات، محمد العارضہ، اور زکریا الزبیدی کے جیل سے فرار کے بعد دوبارہ پکڑے جانے پران کے خلاف مقدمہ چلایا۔ پراسیکیوشن نے جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو اضافی سزائیں دینے کی درخواست کی ہے۔
ادھرفلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے مزید سزائیں سنانے کےحوالے سے وکلا فاع اور اسیران کا موقف بھی سنا ہے۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے تمام اسیران نے جیل سے فرار پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس اقدام پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔