اسلامی جہاد نے جمعرات کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی ریاست کے کھوکھلے سیکیورٹی سسٹم پر ایک اور کاری ضرب ہے۔
اسلامی جہاد کے شعبہ سیاسی امور کے سربراہ محمد الھندی نے کہا کہ تل ابیب میں کیا جانے والا فدائی حملہ اسرائیل پر کاری ضرب ہے۔ فلسطینی مجاھد رعد حازم نے اسرائیل کے سیکیورٹی سسٹم پر ایک اور کاری وار کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہے۔
قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے الہندی نے کہا کہ فلسطینی قوم قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے ہرجگہ سے نکلے گی اور تمام دستیاب وسائل کا استعمال کرے گی۔ قابض دشمن فلسطینی قوم کےحوصلے پست کرنے کی کوشش کررہا ہے مگر فلسطینی آزادی کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی مجاھدین کے آہنی عزم کے سامنے کھڑی نہیں رہ اسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوئی وقعت نہیں۔ صہیونی دشمن ریاست خود کو اور اپنے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو فلسطینیوں کی مزاحمت سے نہیں بچا سکتی۔