جمعه 24/ژانویه/2025

غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے باعث کینسر کے 3 ہزار مریض لقمہ اجل بن گئے

جمعہ 8-اپریل-2022

فلسطینی وزارت صحت نےکہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اسرائیلی محاصرے کے باعث علاج نہ ہونےسے کینسر کے 8000 میں سے 3000  مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صحت کے اشاریوں کو اعلیٰ درجے تک لے جانے اور ماحولیاتی وجوہات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جو آلودگی کے نتیجے میں ہونے والی بہت سی بیماریوں جیسے کینسر، سانس کی بیماریاں اور فالج کا باعث ہیں۔

وزارت صحت نے تصدیق کی کہ وہ بڑی آبادی میں اضافے کی روشنی میں، مریضوں کے علاج کے حقوق، صلاحیتوں کی کمی اور غزہ کو اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے محروم کرنے کے لیے ناکہ بندی کے اثرات کو کم کرنے کی تمام توانائیاں  بروئے کار لا رہی ہے۔

وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صحت اور ماحولیاتی عوامل کو بہتر بنائیں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کو بہتر بنانے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ تاکہ موت کے قریب پہنچ جانے والے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

 

 

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی یامینا پارٹی کی ایک اہم رکن نے بدھ کے روز مخلوط حکومت کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ان کے اس اچانک اور حیرت انگیز اقدام کے نتیجے میں نفتالی بینیٹ پارلیمان میں اکثریت کھوبیٹھے ہیں۔

 

ادیت سلمان کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد کی 120 ارکان پرمشتمل پارلیمان میں 60 نشستیں رہ گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے زیرقیادت حزب اختلاف کی نشستیں بھی اتنی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی