پنج شنبه 23/ژانویه/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بیت المقدس سے 38 روز دار گرفتار

جمعہ 8-اپریل-2022

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک قابض اسرائیلی فوج نے القدس سے 38 فلسطینی روزہ داروں  کو گرفتار کیا ہے۔

آج ایک بیان میں انفارمیشن مرکز نے بتایاکہ کل بدھ کو قابض فوج نے 4 فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب وہ القدس کے علاقے باب العمود میں تھے۔

"وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر” کے وکیل فراس الجبرینی نے وضاحت کی کہ بدھ کی شام باب العمود کے علاقے سے حراست میں لیے گئے فلسطینی روزہ داروں میں حمزہ عالیان، احمد عواد، محمد عمیرہ اور محمد ابو میالہ شامل ہیں۔

الجبرینی نے متنبہ کیا کہ نوجوان احمد عواد کو پولیس کے شہری لباس میں ملبوس خفیہ یونٹ نے انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ مل کر گرفتار کیا اور گرفتاری کے دوران انہیں بری طرح مارا پیٹا۔

الجبرینی کے مطابق پولیس فورسز نے نوجوانوں کو باب العمود کے داخلی دروازے پر کنٹرول روم کے اندر سے حراست میں لیا۔ ان کے شناختی کارڈ ضبط کیے اور دھمکی دی کہ اگر وہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی تصویریں کھینچیں گے تو نوجوانوں کو گرفتار کر لیں گے۔

"وادی حلوہ انفارمیشن” نے کہا کہ قابض فورسز کی گرفتاریاں، ماہ رمضان کے آغاز سے گذشتہ ہفتے کے روز باب العمود کے علاقے، الساھرہ، نابلس اسٹریٹ، المصرارہ اور ملحقہ علاقوں میں مرکوز تھیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی