جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس سربراہ کی یہودی ملیشیا کی معاونت قابل مذمت: حماس

بدھ 6-اپریل-2022

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ترجمان حازم قاسم نے قابض اسرائیلی پولیس کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی طرف سے آباد کاروں کے نام نہاد "سول گارڈ” میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی دعوت کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی پولیس چیف نے یہودی آباد کاروں کی حال ہی میں قائم ہونےوالی ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  یہ دعوت تمام اسرائیلی اداروں کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف قتل وغارت اور تشدد پر اکسانے کی منظم کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دعوت ایک بار پھردہشت گردی کی اس منطق کی تصدیق کرتی ہیں جس میں تمام صہیونی ادارے کام کرتے ہیں اور گروہوں اور ملیشیاؤں کے طرز عمل پر ان کا مسلسل انحصاراور تمام بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی