اسرائیلی ریاست کے وزیر خارجہ یائر لبید مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یائرلبید کے اس دھاوے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے العامود گیٹ پر قابض ریاست کے وزیر خارجہ یائر لبید کا دھاوا خطرناک پیش رفت ہے اور اس کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عاید ہوگی۔
ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبید کا باب العامود پر دھاوا اور اس کے بعد قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف گولیوں کی بارش، قابض ریاست کی مسجد اقصیٰ اور القدس کے خلاف بدنیتی پر عمل درآمد پر اصرار کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس بابرکت مہینے میں یہ ایک خطرناک اضافہ اور ہمارے لوگوں اور قوم کے جذبات کو مشتعل کرنے پر مبنی اقدام ہے۔