شنبه 10/می/2025

فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخلی کی اسرائیلی مہم جاری

جمعہ 1-اپریل-2022

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے بڑی تعداد میں بیت المقدس کے شہریوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کی مہم شروع کی ہے۔

قابض حکام نے رمضان المبارک کے دوران حالات کے بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر 17 شہریوں  کی گرفتاری اور انہیں انتظامی حراست میں منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے دو نوجوانوں عبادہ اور عبداللہ صیام کو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے علاقے وادی حلوہ سے گرفتار کیا۔

قابض فوج نے الطور قصبے سے دو نوجوانوں ایہاب الحضرہ اور سراج ابو سبطان کو بھی گرفتار کیا جب کہ نوجوان رامی الفخوری کو مسجد اقصیٰ سے نکال دیا گیا۔

مسلسل تیسری بار قابض فوج نےسابق فلسطینی قیدی یعقوب ابو عصب کے خلاف مشرقی القدس کے محلوں سے بے دخل کردیا۔

ابو عصب نے تقریباً 15 سال قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے اور 2018 میں قید سے رہا ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی