فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تل ابیب میں ہونے والے بہادرانہ فدائی آپریشن کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی قوم نے اس حملے کی حمایت کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی خبر رساں ایجنسی وفا کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس نے "اسرائیلی شہریوں” کے قتل کی مذمت کا اظہار کیا۔
محمود عباس نےاس حملے کو فلسطینیوں کو شہید کرنے کے مترادف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا قتل حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب استحکام حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر جب ہم رمضان کے مقدس مہینے میں عیسائی اور یہودی تعطیلات کے قریب آ رہی ہیں ایسے میں اس نوعیت کے پرتشدد واقعات تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔
صدر عباس کا موقف فلسطینی عوام کی نبض کو نظر انداز کرتے ہوئے سامنے آیا۔ غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے کی حمایت میں جشن منایا گیا۔ اس کارروائی میں پانچ صہیونی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں جب کہ حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں شہید کردیا گیا۔