جمعه 15/نوامبر/2024

بدھ کے روز 110 یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعرات 24-مارچ-2022

 گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 110 انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

  کل بدھ کو ایک سو سے زاید آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں  دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

 یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے بدھ کو یہودیوں کی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار دن میں دو بار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ بھی جاری رکھی۔

مختصر لنک:

کاپی