جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی خاتون رہ نما کی اسرائیلی زندانوں میں قید میں 13 ویں توسیع

منگل 22-مارچ-2022

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’سالم ‘نامی جیل میں انتظامیہ نے فلسطینی خاتون رہ نما 50 سالہ منا حسین قعدان کی انتظامی حراست میں 13 ویں بار توسیع کی ہے۔ منا حسین کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے عرابہ سے ہے۔ ان کی حراست میں 4 اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منا قعدان کی قید میں یہ مسلسل تیرویں توسیع ہے۔ انہیں قابض فوج نے 4  دسمبر 2021ء کو حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے وقت قابض فوج نے ان کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ ماربھی کی گئی تھی۔

حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں بدنام زمانہ الجلمہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں 27دن تک قید تنہائی میں حبس بے جا میں رکھا گیا اور جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماہ تک انہیں ان کے وکیل سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

حراست میں لیے جانے اور تفتیش کے بعد انہیں دامون جیل میں خواتین کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے سالم جیل منتقل کیا گیا اور اس دوران انہیں دس بار عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی