اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی شہروں میں کرونا کے مزید 36 ہزار 760 ٹیسٹ لیے گئےتھے جن میں سے 7783 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 630 ہوگئی ہے جب کہ 331 کی حالت تشویشناک ہے۔ 143 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
اسرائیلی علاقوں میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 10 ہزار 419 ہو گئی ہے۔
کرونا وبا پھیلنے کے بعد اب تک اسرائیل میں 14 لاکھ افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں۔