اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما شاکرعمارہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کےحوالے سے اسرائیلی سازشی منصوبے خطرناک امر ہےجس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی اسٹیس کو تبدیل کرتے ہوئے نئے حالات پیدا کرنا ہے۔
شاکر عمارہ نے بدھ کے روز پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کےدفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اورہم اپنی تمام مقدسات کےدفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں قبلہ اول پر دھاوے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ یہودی انتہا پسندوں کو اس کی ترغیب دیتی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز ترغیبات ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب دوسری طرف ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں عبادت کی تیاری کر رہے ہیں۔