فلسطینی اسیران کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی جو قابض اسرائیلی جیلوں میں قید تمام دھڑوں کی نمائندگی کرتی ہےنے قیدیوں کی زندگی کے متعدد مطالبات کے حصول، قیدیوں کے منظم حملے کو پسپا کرنے اور جیل انتظامیہ کے انتقامی ہتھکنڈوں کے خلاف 25 مارچ سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو ایک پریس بیان میں پرزنرز کلب نے واضح کیا کہ اگر جیل انتظامیہ مرکزی طور پر نفحہ جیل میں الیکٹرانک گیٹس اور انسپکشن کے معاملے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو لوٹنے کی کوشش کے حوالے سے اپنا موقف جاری رکھتی ہے تو قیدیوں کے مطالبات کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ قیدیوں کا سب سے نمایاں مطالبہ ان اجتماعی "سزا” کا خاتمہ ہے جو گذشتہ چند سالوں کے دوران عائد کی گئی تھیں۔ ان میں گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے نمایاں طور پر ان پابندیوں میں اضافہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پچیس مارچ اسیران کی طرف سے اپنے مطالبات کی آخری تاریخ ہے۔ اگران کے مطالبات نہیں مانتے جاتے تو اسیران اجتماعی بھوک ہڑتال پرمجبور ہوں گے۔