چهارشنبه 19/مارس/2025

مکانات مسماری اور نقل مکانی مہم کے خلاف شدید احتجاج

جمعرات 10-مارچ-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی (IOA) نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفات پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی گھر مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس فورسز کے ایک بلڈوزر نے شعفات میں راس الخمیس محلے پر دھاوا بولا اور صہیب الصائری کے زیرِ تعمیر مکان کو منہدم کر دیا۔ مکان مسماری کی وجہ بغیر اجازت تعمیر  کو قرار دیا گیا۔
جبل مکبر کے مقامی باشندوں نے جمعرات کی صبح اسرائیلی مکان مسماری پالیسی کے خلاف احتجاجاً عام ہڑتال کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق تمام تجارتی مراکز بند رہے اور بعض دیواروں پر مکان مسماری اور نقل مکانی کی مہم کے خلاف کتبے آویزاں کیے گئے۔

گذشتہ چند ہفتوں سے احتجاج میں اضافہ ہوا ہے۔ درجنوں مقامی باشندے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی میونسپلٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر دیے گئے دھرنوں میں شرکت کر رہے ہیں  تاکہ ارضِ مقدس میں فلسطینیوں کے مکانات اور تعمیرات کو منظم طریقے سے مسمار کرنے کے خاتمے کا مطالبہ زور پکڑ سکے۔

مظلوم فلسطینی عوام اسرائیلی اجازت نامے کے بغیر کسی قسم کی تعمیرات نہیں کر سکتے۔ IOA نے فلسطینی باشندوں پر تعمیراتی پابندیاں بڑھا دی ہیں، نیز اجازت ناموں کا حصول بھی انتہائی  مشکل بنا دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں گھروں کو منظم طریقے سے مسمار کرنے کا مقصد فلسطینی خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کوشش بھی ناکام ہو گی، ان شاء اللہ۔

مختصر لنک:

کاپی