چهارشنبه 30/آوریل/2025

سابق امریکی نائب صدر کا دورۂ فلسطین، اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں

جمعرات 10-مارچ-2022

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سابق امریکی نائب صدر مائیکل رچرڈ پینس نے قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں الخلیل کی ابراہیمی مسجد کا دورہ کیا۔

اسرائیلی غاصب ریاست اور اس کے آبادکاری منصوبوں کی بھرپور حمایت میں پیش پیش پینس کے ساتھ متعدد آباد کار صہیونی رہنما بھی تھے۔

پینس چند روز قبل مقبوضہ فلسطین پہنچے تھے۔ انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوک اور وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ سمیت قابض ریاست کے متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی اور ملاقاتوں میں اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دریں اثنا انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ براق پر حاضری دی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

اپنے دورے کے دوران، پینس نے امریکی یہودی ارب پتی شیلڈن ایڈلسن کی اہلیہ مریم ایڈلسن سے بھی ملاقات کی، جنہیں "ٹرمپ میکر” کہا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پینس 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی