اسرائیلی انتہا پسندوں نے بدھ کی صبح فلسطینیوں کی درجنوں گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کر دیے۔ مقبوضہ فلسطین کے قصبے جلجولیہ میں کاروں اور املا ک پر اسپرے سے پینٹ کر دیا اور کیچڑ پھینکا۔
جلجولیہ کی مقامی کونسل کے مطابق، پرائس ٹیگ دہشت گرد تنظیم کے اسرائیلیوں نے تقریباً 30 کاروں کے ٹائر کاٹے اور کاروں اور جائیداد کی دیواروں پر نفرت انگیز سپرے کیا۔
مقامی کونسل نے متاثرہ شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ان کی گاڑیوں اور املاک کی تصاویر نشر کرتے ہوئے اسرائیلی غنڈوں کے اقدام پر احتجاج کیا۔
2019 میں بھی پرائس ٹیگ دہشت گرد تنظیم نے جلجولیہ میں اس طرح کی کارروائی کی تھی۔