شنبه 18/ژانویه/2025

مسجد اقصیٰ کے قریب فدائی حملہ، دو اسرائیلی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

منگل 8-مارچ-2022

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض اسرائیلی فوج پر ہونے والے ایک فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا۔ یہ واقعہ مسجد اقصی کے قریب القطانین بازار میں پیش آیا۔ حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونےوالے نوجوان کی شناخت عبدالرحمان جمال قاسم کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق شمالی رام اللہ کے علاقے جفنا میں قائم جلزون کیمپ سے ہے۔ وہ دو روز میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والا تیسرا فلسطینی ہے۔

فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شہید کے  لواحقین کے گھر پہنچ گئی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور دیگر نے فدائی حملے کی تحیسن کرتے ہوئے شہید فلسطینی نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی