چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلروں نے اسلامی جہاد کے قیدیوں پر نئی پابندیاں عاید کر دیں

ہفتہ 5-مارچ-2022

قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ نے متعدد جیلوں میں "اسلامی جہاد” تحریک کے قیدیوں کے خلاف من مانی سزائیں عائد کیں۔ ان میں انہیں دو ماہ کے لیےاپنے رشتہ داروں سے ملاقات سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ہفتے تک قید تنہائی میں رکھا جائے گا اور انہیں کینیٹین سے استفادےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر قیدی کو 400 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔

"عوفر” جیل میں "اسلامی جہاد” تحریک کے قیدیوں نے جمعے کے روز قیدیوں کے امور سے متعلقہ اداروں تک پہنچنے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قابض جیل انتظامیہ کی جابر فورسز نے دو روز قبل قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بول دیا۔  جیل کے بلاک 12 اسلامی جہاد کے 22 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

قابض افواج نے قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر حملہ کیا۔ یہ دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نے جیلر پر اس کمرے سے حملہ کیا اور اسے ڈنڈے سے مارا تاہم قیدیوں نے قابض حکام کے دعوے کی تردید کی۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوفر جیل انتظامیہ نے کمرہ 12 میں موجود تمام قیدیوں کو تنہائی میں منتقل کیا ان میں ابراہیم ہانی صومان، محمد وحید ابو ماریہ، مالک عیاش ابو ماریہ، محمود ہیثم صلیبی، راشد بشار الزعاقیق، عباد جمال الھریمی، سعید محمد علامی اور عمر عماد الھریمی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی