چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الخلیل میں چار فلسطینی بچے زخمی

ہفتہ 5-مارچ-2022

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں  قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین بچے اور ایک اکیس سالہ نوجوان زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے کہا اسرائیلی فوج نے بچوں کو اس وقت گولی مار دی جب وہ "بیٹ رومانو” بستی کے قریب الشہداء اسٹریٹ پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں  میں13 سالہ محمد ایاد الجعبری کے پیٹ میں گولی لگی تھی، اور اس کی چوٹ سنگین بیان کی گئی تھی۔14 سالہ معتز عیسیٰ حسونہ کو ران میں گولی ماری گئی۔ 15 سالہ محمد جنیدی۔ 21 سالہ مجدی امجد ابو شمسیہ کو بھی گولیاں ماری گئیں۔ زخمی بچوں کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی