جمعه 15/نوامبر/2024

چاقو سے حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی نوجوان گرفتار

جمعہ 4-مارچ-2022

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیس سال کی عمر میں ایک فلسطینی شخص کو القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اس کے گھر سے اس بہانے سے گرفتار کیا کہ اس نے جمعرات کی صبح حزما گاؤں کے قریب چاقو سے حملہ کیا۔

اس حملے میں ایک اسرائیلی آباد کار زخمی ہو۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں حزما چوکی کے قریب چوبیس گھنٹے قبل بھی چاقو سےحملہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی اخبار "دی یروشلم پوسٹ” نے کہا ہےکہ زخمی آباد کار کی عمر 40 سال ہے۔ اسے معمولی زخم آئے۔

جمعرات کی شام اسرائیلی قابض حکام نے دو یروشلم قیدیوں معاذ مجاہد المطاری اور محمد شریف المطاری کو 20 ماہ کی حراست کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بیت عنان قصبے سے رہا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی